ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گر گیا، سڑکوں کےاطراف کھڑاپانی بھی جم گیا جبکہ کراچی میںبھی سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں کے اطراف کھڑا پانی تک جم گیا ہے، شہر اور نواحی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، شہری خوب ڈھانپ کے گھروں سے نکل رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ دوسر ی جانب کراچی میں میں تیز ہوائیں اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔








