counter easy hit

سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز لندن روانہ

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، مریم نواز بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔

Former PM Nawaz Sharif, Maryam Nawaz left Londonسابق وزیراعظم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 629 سے براستہ دوحا،لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ ایئرپورٹ پرلیگی رہنما اشتیاق لون ودیگرنےنوازشریف کورخصت کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے نواز شریف کی ایک ہفتے کےلیے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی تھی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف 5 روزہ دورے پر لندن جائیں گے جہاں پر وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری اور صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔