امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس ایک روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے ۔ جیمز میٹس کے دورے میں خطے اور خاص طور پر افغانستان میں قیام امن کا موضوع ایجنڈا پر سرفہرست ہوگا۔

افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کی سوچ میں فاصلہ ہے۔ اسی فاصلے کی وجہ سے دونوں ممالک مذاکرات کر رہے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر رفعت کا کہنا ہے کہ امریکی سیکریٹری دفاع کا دورہ پاکستان موجودہ حالات کے تناظر میں ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ساؤتھ ایشیا پالیسی کے اعلان کے بعد پہلے امریکی سیکریٹری خارجہ ٹیلرسن اور اب سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کا دورہ پاک امریکا اختلافات کو کس حدتک کم کرسکے گا اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا۔








