سلمان خان اورکترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس فلم کا سیکوئل بھی وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پہلی فلم کا آخری منظرختم ہوا تھا۔ اس فلم میں سلمان خان ٹائیگر کا جبکہ کترینہ زویا کا کردارنبھاتی نظر آئیں گئی۔ واضح رہے یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم رواں سال22دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔









