پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو آج احتساب عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

گرفتاری سے بچنے کے لیے شرجیل میمن 6 گھنٹے تک عدالت کے احاطے میں موجود رہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ ہوتا رہا۔ گرفتاری کے موقع پر شدید دھکم پیل کے دوران شرجیل میمن کی قمیص کے بٹن ٹوٹ گئے، گیارہ شریک ملزمان بھی عدالت کے باہر سے گرفتار کیے گئے ہیں۔









