بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم ’تمہاری سلو‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن سریش تری وینی کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی بالی ووڈ کامیڈی ڈرامہ فلم ‘تمہاری سلومیں مرکزی کردار ادا کرریں گی۔
اس فلم میں ودیا بالن ریڈیو جوکی کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں منو کول،نیہا دھوپیا،وجے،ملشکا،ابھیشک شرما،سندھو،سیما اور اودھے لاگو بھی شامل ہیں۔ فلم رواں سال1دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔










