سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ہیں۔

More than 2 young martyrs from the Indian army barbarians in occupied Kashmir
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں بارہ مولہ کے علاقے پانزلہ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مزید نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا، جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ہے جب کہ کشمیریوں کی جانب سے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج بھی جاری ہے۔ شہید نوجوانوں کی شناخت گلزاراحمد اور باسط احمد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔ واضح رہے کہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈربرہان مظفروانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر احتجاج کو فوجی طاقت کے ذریعے مسلسل کچلا جارہا ہے اوربھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ہرآنے والے دن کے ساتھ زورپکڑتا جا رہا ہے جب کہ آج کل بھارتی اہلکاروں نے نوجوانوں کا پیچھا لیا ہوا ہے۔








