امریکی شہر سین ڈیاگو کے اپارٹمنٹ میں سفید فام مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک سیاہ فام خاتون ہلاک اور 6 دیگر افراد زخمی ہو گئے، پولیس کی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔

San Diego: woman shot dead by unknown person firing
سین ڈیاگو کے ایک اپارٹمنٹ میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی، عینی شاہدین کے مطابق سفید فام مسلح شخص نے پول کے نزدیک متعدد افراد پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ، جس کی فائرنگ سے مسلح شخص مارا گیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے افریقی امریکی شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔








