پاراچنار: کرم ایجنسی کے علاقے یختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے دوران ایک اہلکار شہید جب کہ متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

A policemen martyr and several militants killed in clashes during the forces operation in Parachinar
پولیٹیکل حکام کے مطابق وسطی کرم کے علاقے یختہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹر کارروائی میں حصہ لینے علاقے میں پہنچ گئے اور فائرنگ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، کارروائی میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔








