counter easy hit

نواز حکومت مزدوروں کا حق کھا کر آف شور بناتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران مزدور اور کسان دشمن ہیں جو مزدوروں کا حق کھا کر آف شور کمپنیاں بناتے ہیں۔

Nawaz govt makes offshore with eating workers right, Bilawal Bhutto Zardari

Nawaz govt makes offshore with eating workers right, Bilawal Bhutto Zardari

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں یوم مزدور کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح پیپلز پارٹی کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے، ذوالفقاربھٹو نے مزدوروں اور نوجوانوں کو متحد کیا، پیپلز پارٹی نے ملک میں پہلی مرتبہ مزدور دوست پالیسی دی، پیپلز پارٹی نے مزدوروں کے لیے ادارے بنائے، محنت کشوں کے لیے ای او بی آئی قائم کیا، پیپلز پارٹی ، ذوالفقاربھٹو اور بے نظیر بھٹو کو مزدوروں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں سرکاری اداروں کے 12 فیصد حصص محنت کشوں کے نام کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے اسے بند کردیا ہے۔ سندھ حکومت مسائل کو حل کرنا چا ہتی ہے لیکن وفاقی حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، موجودہ حکمران مزدور اور کسان دشمن ہیں، یہ حکومت مزدوروں کا حق کھا کر آف شور کمپنیاں بناتی ہے، یہ اورنج ٹرین بناتے ہیں مگر اسپتال نہیں بناتے لیکن پیپلز پارٹی ہر قیمت پر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ محنت کشوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، صنعتوں کا پہیہ محنت کش طبقے کے زور بازو سے ہی چلتا ہے، محنت کشوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلیےذوالفقار بھٹو نے قانون سازی کی بنیاد ڈالی، پیپلز پارٹی نےگزشتہ 5 سال میں سندھ اسمبلی سے محنت کشوں کے تحفظ کے لیے 13 قوانین منظورکرائے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website