طویل مدت کےبعد شمالی وزیرستان کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی صحافی نے اعتراف کیا ہے کہ برطانوی راج میں سب سے خطرناک سمجھا جانےوالا وزیرستان دہشت گردوں سے پاک ہوگیا ۔

انہوں نے اپنےدورہ شمالی وزیرستان سے مزید لکھا کہ کسی زمانے میں برطانیہ، امریکا اور دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کے مرکز، میران شاہ میں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں یا پھرافغانستان فرارہوچکے ہیں۔
برطانوی صحافی کے مطابق امریکا اور برطانیہ کی افغانستان میں یلغار کے بعد قبائلی علاقوں میں چھپنےوالے ان جنگجوؤں نے غیرملکی فوج پرحملے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کیں۔








