counter easy hit

وزیراعظم نے ’کرم تنگی ڈیم‘ کاسنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نوازشریف نے شمالی وزیر ستان میں ’کرم تنگی ڈیم‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈیم کی بنیاد شمالی وزیرستان میں ایک نئےدورکا آغاز ہے۔

KURAM TUNGI, WAZIRISTAN, PM, INAUGURATED, THE, DAM, WE, DEVELOPED, WAZIRISTAN, FATAوزیراعظم نے مزید کہا کہ فساد اور خوف کا دور اختتام کو پہنچا، شمالی وزیرستان میں ترقیاقی منصوبوں کا آغاز نوید ہے، نیا عہد شروع ہو رہا ہے، بے یقینی ختم ہو رہی ہے،امن کے لیے دی گئی قربانیاں رنگ لائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں خوف کا راج تھا آج وہاں محبت کا دور دورہ ہے، کرم تنگی ڈیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے، آئندہ کی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی،خطے اور پورے پاکستان کو فتنے سے نجات مل گئی۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دی، تمام سیاسی قیادت نے مل کر امن کے لیے اہم فیصلے کیے، فاٹا کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاٹا میں یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے بنیں گے، پختون بھائیوں نے زوربازوسے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا ہے، ایف سی آر کا خاتمہ کیا جارہاہے۔کرم تنگی ڈیم سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ہزاروں ایکڑسے زائد بنجر زمین کاشت کے قابل ہو سکے گی۔کرم تنگی ڈیم میں 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی،اس پانی سے شمالی وزیرستان ایجنسی اور خیبر پختون خوا میں فصلوں کے لیے پانی مل سکے گا۔کرم تنگی ڈیم بنوں اور شمالی وزیرستان کے سنگم پر ہے، جس سے ماحول دوست کم قیمت 83اعشاریہ 4میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ڈیم کی تعمیر کیلئے یوایس ایڈ 8ارب روپے کے فنڈز فراہم کرے گا،کرم تنگی ڈیم دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلا مرحلہ 3سال میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔چیئرمین واپڈا مزمل حسین کا کہنا ہے کہ ڈیم کے پہلے مرحلے میں 18میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور 1600ایکڑ زرعی زمین کے لیے پانی دستیاب ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website