کراچی: سینئر ہدایتکار سید نور جنھوں نے گزشتہ دنوں کراچی میں اپنی نئی فلم’’چین نہ آئے‘‘ کا آغاز کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا تھا، انھوں نے کل سے کراچی میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جو کراچی کے مختلف مقامات پر کی جائے گی۔

Start shooting in Karachi of Syed Noor’s film ‘Chaen na aey’
سید نور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ تک کراچی میں جاری رہے گی جس کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں شوٹنگ کا مرحلہ ہوگا، کراچی میں فلم بندی کے دوران فلم میں شامل تمام فنکار حصہ لیں گے۔ سید نور کی اس فلم میں ادکار ندیم، مصطفی قریشی، سحرش خان، شہروز سبزواری، عتیقہ اوڈو، دانش نواز، عادل مراد اور صائمہ نور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔








