counter easy hit

شا ہ رخ خان کا اپنے بیٹے کوانوکھا تحفہ

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم “رئیس” کی پروموشن میں مصروف ہیں اوراسی مصروفیت میں انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کو ایک انوکھا تحفہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان اکثروبیشتراپنی فیملی کے ساتھ لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر شئیرکرتے ہیں لیکن سب سے زیادہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان کے ساتھ نظرآتے ہیں اوراب اداکارنے ابرام کو اپنے فارم ہاؤس پر ایک “ٹری ہاؤس” بنا کردیا ہے۔ شا ہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پربھی بیٹے کے لیے تیارکیا جانے والے “ٹری ہاؤس” کی تصوریں شئیرکی ہیں۔

گوری خان نے لکھا کہ ابرام کے لیے خوبصورت سا “ٹری ہاؤس” ڈیزائنرسابوسرل کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ تصویروں میں ابرام کو بھی اپنے ٹری ہاؤس میں کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website