
Okara: Caught fire after the collision of 2 Trucks
اوکاڑہ میں دو ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے ایک ٹرک میں سوار 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کے قریب پیر دی ہٹی روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک ٹرک میں آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کے باعث ٹرک میں سوار 2افراد جھلس گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔








