counter easy hit

بجلی سستی ہونے کا امکان

Power likely to be cheaper

Power likely to be cheaper

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت 3روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7 روپے30 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، جبکہ بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 25 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 6ارب 83کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی اور بجلی کی اصل لاگت 3روپے 70پیسے فی یونٹ رہی ہے۔

سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی 3روپے 60پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لئے ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website