yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستان کا اصلی چہرہ ارفع کریم رندھاوا!

Yes 2 Webmaster January 12, 2015January 12, 2015 1 min read
Arfa Karim
Share this:
Arfa Karim
Arfa Karim

تحریر : اختر سردار چودھری
ارفع کریم فیصل آباد کے ایک نزدیکی گائوں رام دیوالی میں 2 فروری 1995 کو پیدا ہوئیں ۔آپ کے والدامجد عبدالکریم رند ھاو ایک آرمی آفیسر ہیں ۔ارفع کریم صرف تین سال کی عمر میں سکول میں جانے لگی ۔نو برس کی عمر میں 2004 میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک تہلکہ مچا دیا۔ ،ارفع کریم رندھاوا نے دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہونے کا اعزازحاصل کیا ۔ اس سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ۔اس سے دنیا میں یہ پیغام گیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔پاکستان میں تعلیم پر پابندی نہیں ہے جیسا کہ ملالہ یوسف زئی کی وجہ سے پاکستان بدنام ہوا ۔ملالہ کا نام لے کر پاکستان کے اندرونی وبیرونی مخالفین نے خوب دل کی بھڑاس نکالی کہا جاتا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی اور یہ سب ایک منصوبے کے تحت کیا گیا اس بات کے بہت سے ثبوت بھی ہیں ۔

دوسری طرف ارفع کریم نے یہ پیغام دیا کہ تعلیم میں آگے بڑھ کر دنیا کے سامنے پاکستان کا اصل چہرہ دیکھایا جا سکتا ہے ۔ارفع کریم جب بل گیٹس سے ملی تو اس کے بارے میں کہا گیا کہ پاکستان کا دوسرا رخ ۔ ارفع کریم کو پاکستان کے دوسرے چہرے کا نام دیا ۔ ایک روشن چہرے کا نام۔ ارفع کریم رندھاوا مائیکروسافٹ کارپوریشن کی دعوت پر جولائی 2005 میں اپنے والد کے ہمراہ امریکہ گئیں ۔جہاں اسے دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کی سند دی گئی۔کمپیوٹر کا نام لیں تو ہمارے دماغ میں بل گیٹس کا نام بھی آتا ہے ۔بل گیٹس کا یہ کارنامہ ہے کہ انہوں نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو وسعت دی ،آسان بنایا،عام افراد تک اس کی رسائی ممکن ہوئی ۔ بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں ۔ اس عظیم ہستی جس کی زندگی بہت مصروف ہے ۔بل گیٹس نے ارفع کریم سے دس منٹ ملاقات کی۔ ارفع کریم کی حوصلہ افزائی کی ،کہا جاتا ہے کہ ارفع کریم سے زیادہ بل گیٹس اس سے متاثر ہوئے ۔اس ملاقات میں بل گیٹس نے ارفع کریم کو دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ اپلی کیشن کی سند عطا کی ۔یہ نہ صرف ارفع ،اس کے والدین ،بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کی بات تھی۔

اس ملاقات میں بل گیٹس نے ارفع کریم کو کہا،۔اوہ تو یہ بھی پاکستان کا ایک چہرہ ہے کہ تمھاری جیسی لڑکیاں بھی وہاں ہیں ؟ورنہ میں تو یہی سمجھتا تھاکہ و ہاں لڑکیوں کو پڑھنے نہیں دیا جاتا ،ارفع نے بڑے اعتماد سے بل گیٹس سے کہا ،پاکستان کا بس یہی چہرہ ہے ۔یہ تھی ارفع کریم پاکستان کا چہرہ ۔یہ ایک بہت بڑا اعزاز تھا ۔ ارفع کریم نے بل گیٹس کے ساتھ ناشتہ بھی کیا ۔اسکے علاوہ دبئی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے دو ہفتوں کے لیے انہیں مد عو کیا گیا جہاں انہیں مختلف تمغہ جات اور اعزازات د ئیے گئے ۔ارفع کریم نے دبئی کے فلائینگ کلب میں صرف دس سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کا سرٹیفیکٹ بھی حاصل کیا ۔ارفع کریم کو 2005 میں اس کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ِ ” صدارتی ایوارڈ “،”مادرملت جناح طلائی تمغے” اور” سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ” سے بھی نوازا گیا ۔صرف دس سال کی عمر میں انہوں نے” پرائڈ آف پرفارمنس” بھی حاصل کیا جس کو حاصل کرنے کے لیے عمر لگ جاتی ہے ۔مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں منعقدہ سن 2006 کی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس میں پاکستان میں سے صرف ارفع کریم کو مد عو کیا گیا تھا ۔پوری دنیا سے پانچ ہزار سے زیادہ مندوبین میں سے پاکستان کا روشن چہرہ صرف ارفع کریم تھی ۔یہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔ملک و قوم کا فخر تھی ،پاکستان کی بیٹی ،پرسراریت کے پردوں میں چھپی ہوئی پری پرسرار طور پر اس دنیا سے کوچ کر گئی ۔اس نے سولہ سال کی عمر میں وہ سب حاصل کر لیا جو کرنا تھا ۔پوری دنیا میں اپنا سکہ منوایا ۔اور پوری دنیا کے سامنے ملک و قوم کا خوب نام روشن کیا ،پاکستان اور اہل پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

کہا جاتا ہے ارفع کریم اپنی بیماری سے پہلے ناسا کے کسی پراجیکٹ پر کام کر رہی تھی ۔وہ 2012میں 26 دن کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری بروز ہفتہ لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں اللہ کو پیاری ہو گئیں ۔14 جنوری 10 بجے شب تمام پاکستان کے چینل پر ان کی افسوس ناک خبر نشر ہوئی ۔پوراپاکستان صدمے سے نڈھال ہوگیا ۔ 2 2 دسمبر 2011 کو ارفع کریم کو گھر پر ہی تھیں جب مرگی کا دورہ پڑا ،ان کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال پہنچایا گیا ،وہاں ان کو دل کی تکلیف بھی شروع ہو گئی ،جس کی شدت سے وہ کومے میں چلی گئیں ۔ 2جنوری کوبل گیٹس نے ارفع کریم کے والدین سے رابطہ کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ارفع کا علاج اپنی زیر نگرانی امریکہ میں کروانا چاہتے ہیں ،بل گیٹس کے ہی کہنے پر امریکی ڈاکٹرکا پینل بنا جو وڈیو کانفرنسزکے ذریعے پاکستانی ڈاکٹر کی رہنمائی اور معاونت کرتے رہے ۔9 جنوری کو ارفع کی طبعت کچھ سنبھلی لیکن عارضی طور پر ۔ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق اس کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔کچھ لوگ مر کر بھی امر ہو جاتے ہیں ارفع ان میں سے ایک تھی ۔مائیکرسافٹ ٹیکنالوجی میں جو ارفع کریم رندھاوا کو دسترس تھی اس کو خراج تحسین ،خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت نے بعد از مرگ لاہور کے ایک پارک اور کراچی کا آئی ٹی سینٹر ارفع کریم نام سے منسوب کر دیا علاوہ ازیں ان کے گا ئو ں کو بھی ارفع کریم کا نام دے دیا گیا ۔کرنل عبدلکریم رند ھاوا ارفع کریم کے والد ،جن کا کام ملک کا دفاع کرنا ہے جو کہ ایک آرمی آفیسر ہیں انہوں نے پاکستان کو ایک راستہ دکھایا کہ پاکستان کا نظریاتی سرحدوں پر دفاع ارفع کریم جیسی بیٹیاں ہیں جن سے دنیا کے سامنے پاکستان کا روشن چہرہ واضح ہوتا ہے۔

متحدہ قومی موومنت کے قائد الطاف حسین نے ارفع کریم رندھاوا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ہدایت پر آئی ٹی میڈیا سٹی پروجیکٹ کو دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کے نام پر ۔ ارفع کریم آئی ٹی میڈیا سٹی پروجیکٹ ۔ کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔گزشتہ سال ارفع کریم کی والدہ سمینہ کریم نے ا رفع کریم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کے شعبے میں انقلاب اور دیہی علاقوں میں تعلیم کی روشنی پھیلانا ۔ ارفع کریم کا خواب تھا کہ بذریعہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پاکستان میں تعلیم کو عام کرنا ۔ارفع کریم کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے اس سے محبت کرنے والوں نے ارفع کریم فاونڈیشن بنائی ہے ۔جس کا مشن ارفع کریم کے خواب کمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ تعلیم کا انقلاب پورا کرنا ہے ۔ ارفع کریم کا ایک کارنامہ اپنے گائوں کے سکول میں کمپیوٹر لیب کا قائم کرنا بھی ہے ۔ارفع کریم رندھاوا کو اپنے اس کارنامے پر فخر تھا ۔ہم کو ارفع کریم پر ہے ۔ہم تو صرف ان کی یاد میں شمعیں روشن کر سکتے ہیں ایک دو آرٹیکل لکھ سکتے ہیں ۔ان کو ہم سے بچھڑے ہوئے تین برس ہو گئے ہیں ۔اس کا خواب ابھی پورا نہیں ہوا ۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت پاکستان میں ٹیکنالوجی کی تعلیم عام کر کے ایک ارفع کریم کے کھو جانے پر اس کے خواب کو پورا کرتی اور ہزاروں ارفع کریم کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جاتا ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔غربت ،حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان پیچھے ہے ۔اگر ہم تعلیم کو ملک میں عام کریں ،تو بہت سے مسائل کا حل ہے۔

انٹرنیٹ پر ارفع کریم کی آواز میں ،انوکھا لاڈلاکھیلن کو مانگے چاند جو کہ اس نے آخری گانا گایا تھا اور ،اکھاں چھم چھم وسیاں سن کر تو میری آنکھ بھر آئی ۔میری وہ کچھ نہیں لگتی ،میں اس سے توکیا اس کے والدین سے بھی نہیں ملا ،میں تو اس کو جانتا بھی نہیں تھا ،پہلی مرتبہ جب وہ ہسپتال میں تھی تو کسی چینل پر خبر سنی تھی ،جب وہ اللہ کے پاس چلی گئی تو اس کے بارے میں جانا ،ہمارے ہاں ویسے بھی یہ رواج ہے کہ زندوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں اور مر جائے تو اس کا سوگ منایا جاتا ہے۔ان سوگ منانے والوں میں ،میں بھی شامل ہوگیا ۔14 جنوری 2015 ارفع کریم کی تیسری برسی آئی ہے تو ایسا لگا جیسے وہ میری کوئی اپنی تھی ۔ اس کو بچھڑے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں ۔لیکن یہ ابھی کل کی ہی بات لگتی ہے ،ایسا لگتا ہے ابھی وہ آجائے گی اور اکھاں چھم چھم وسیاں سنا کر رلا دے گی ۔،میری بیٹی ،پاکستان کی بیٹی ، پاکستان کا اصل چہرہ ، گوہر نایاب اب دور جا بسی ہے ۔دور کہیں اس کی آواز آ رہی ہے اکھاں چھم چھم وسیاں اور میری آنکھوں میں آنسو ہیں۔۔۔ ۔دلاں دیاں گلاں دل وچ رہ گئیاں،،نکی جہی جندڑی نوں روگ کِناں لا لیا،، نا توں سنیاں ناں دسیاں۔۔ ۔اکھاں چھم چھم وسیاں۔

Muhammad Akhtar Sardar
Muhammad Akhtar Sardar

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Syed Anwer Mahmood
Previous Post پیپلزپارٹی گدھ بنکر سندھ پر مسلط ہے
Next Post شاہکار
Badar Sarhadi

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.