counter easy hit

8 شوال یومِ انہدام جنت البقیع پر امن احتجاجی ماتمی جلوس لیہ روڈ چوک اٹھارہ ہزاری سے برآمد

8 shawal Youm e inhedam jannatul baqi peaceful Matmi protests explore from Layyah road Chowk Athara hazariاٹھارہ ہزاری: (سبطین عباس ساقی) 8 شوال یومِ انہدام جنت البقیع۔ حسبِ فرمان قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی، زیرِ انتظام، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان، رضاکار مختار فورس، ابراہیم اسکاؤٹس، مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مختار جنریشن بسلسلہ یومِ انہدام جنت البقیع، پر امن احتجاجی ماتمی جلوس لیہ روڈ چوک اٹھارہ ہزاری سے نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں اھلِ اسلام نے شرکت کی، شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو کے نعرے درج تھے جلوس کے اختتام پر علامہ ملک علی رضا کھوکھر آف ساہیوال اور علامہ حامد رضا سلطانی آف لاہور نے خطاب کیا۔ خطاب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اگر عالمِ اسلام اپنی دینی دنیاوی اور روحانی ترقی چاہتا ہے تو جگر گوشہء رسولؐ سمیت جنت البقیع میں تمام مشاہیرِ اسلام کے روضہ جات کی فی الفور تعمیر کر کے ان کی عظمتِ رفتہ کو بحال کیا جائے۔