counter easy hit

تھانہ ہڑپہ کی حدود میں جیولر کی دکان پر ہزاروں روپے نقدی کے علاوہ لاکھوں کے زیورات چوری

تھانہ ہڑپہ کی حدود میں جیولر کی دکان پر ہزاروں روپے نقدی کے علاوہ لاکھوں کے زیورات چوری

Stolen of millions of cash rupeeses bides millions of jewelry theft in jewelery shop in the limits of the Harrapa stationہڑپہ: (نمائندہ خصوصی: منیر ساجد) ہڑپہ عائشہ جیولر پر رات گئے نامعلوم چوروں نے دکان کے تالے توڑ کروہ سیف الماری جس میں ہزاروں روپے نقدی کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات رکھے ہوئے تھے ساتھ لے گئے دوکان کے مالک میاں محمد وحید زرگر نے بتایا کہ وہ صبح تقریبا نو سوا نو بجے جب دکان پر ایا تو دکان کے شٹر کو نیا تالہ لگا ہوا تھا جس پر میں نے وہ تالہ توڑ کر دکان کھولی تو دوکان میں پڑی سیف الماری غائب تھی جس پر ریسکیو 15پر کال کی اور تو چوکی پولیس ہڑپہ کا اہک ملازم آیا اس کےبعد پی ایس ایف اے کرائم یونٹ پہنچ گیا جنہوں نے ضروری جانچ پڑتال اور شواہد اکٹھے کرنے کے کاروائی شروع کردی ہے اس ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی چوری کے بعد عوامی وسماجی حلقوں اور تاجر برادری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہڑپہ میں آئے روز چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور اس وارداتوں کا سراغ تک نہ لگایا جاسکا جس نے مقامی پولیس تھانہ ہڑپہ اور دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے جس کا آرپی او ڈی پی او ساہیوال کو فوری نوٹس لے کر ہرپہ اور اس کے گردونواح میں ہونے والی وراداتوں کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے