counter easy hit

پہلی ترجیح معاشی استحکام تھا۔ کامیاب ہوگئے دوسری ترجیح احتساب ہے اب شروع ہوگا کسی کرپٹ کے لیے کوئی رعایت نہیں، نامزد صدر پاکستان تحریک انصاف فرانس ملک عابد

The first priority was economic stability. Successful accountability is second priority will start no discount for any corrupt, nominated President, Pakistan Tehreek-e-Insaf, France Malik Abidنامزد صدر تحریک انصاف فرانس ملک عابد نے کہا ہے کہ پہلی ترجیح معاشی استحکام تھا۔ کامیاب ہوگئے۔ دوسری ترجیح احتساب ہے۔ اب شروع ہوگا۔ اب کسی کرپٹ کے لیے کوئی رعایت نہیں۔ اقتصادی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اب ہر کرپٹ سے لوٹی ہوئی دولت اکھٹی کریں گے۔

پیرس: (نمائندہ خصوصی) انہوں نے مزید کہا کہ جن حالات میں اقتدار ملا صرف 20 دن کے پیسے تھے۔ خاموش رہ کر معاشی حالات بہتر کیے اب چونکہ پاکستان کی حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں لہٰذا اب حکومت مخالف چلائی گئی کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہوگی اگر عمران خان کی جگہ کوئی اور وزیراعظم ہوتا تو یہ لوگ ڈیل کر کے جان بخشی کروا لیتے جس طرح ماضی میں ہوتا رہا ہے عمران خان بھی کسی کی بات نہیں مان رہے ان کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں دن بدن ان کا قد کاٹھ بڑھ رہا ہے پاکستان جہاں معاشی اور سکیورٹی کی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے وہیں وزیراعظم عمران خان کا کرپٹ عناصر کے آگے ڈٹ جانا مرد آہن کی نشانی ہے موجودہ دور کا مرد حُر عمران خان ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو فرعون کے لہجے میں بات کرتے تھے خدا نے دنیا میں ہی انہیں عبرت کا نشاں بنا دیا کرپشن کی روک تھام کے لئے عمران خان کے اقدامات کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں