counter easy hit

عمران خان قومی خدمت نہیں کر رہے بلکہ۔

کراچی ( ویب ڈیسک ) لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے ایک بار پھر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کی مخالفت کردی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرکے قوم کی خدمت نہیں بلکہ بے سکونی میں اضافہ کریں گے۔ کرکٹ بورڈ بتا ئے کہ اتنے سارے بیروز گار کرکٹرز کہاں کھپائیں گے؟ عمران خان کو وقت کی نزاکت کا احساس کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیجنڈی کرکٹر جاوید میانداد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے معاملے پر ایک بار پھر کھل کر بول پڑے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ معاشی حالات کے باعث پہلے ہی معاشرے میں بے چینی ہے،عمران خان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ملک میں لوگوں کو روزی روٹی کے لالے پڑے ہیں۔ آپ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرکے قوم کی خدمت نہیں بلکہ بے سکونی میں اضافہ کریں گے۔ جس آدمی کے پاس نوکری نہیں ہوگی وہ کرکٹ پر کیسے توجہ دے گا؟ ہوناتو یہ چاہیے کہ تمام برانڈزکو آگے لائیں اوران سے کرکٹ میں پیسہ لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ کاردار ایک ذہین کرکٹر تھے انہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ شروع کروائی تو کیا بے وقوفی کی؟ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نے لسانی جھگڑوں کوختم کیا،ڈپارٹمنٹل کرکٹ نے پنجاب اور کراچی کی نفرت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور یونٹی پیدا کی۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ریجنل کرکٹ میں سیاسی لوگوں کی مداخلت ختم نہیں ہوسکتی۔ آپ کے پاس کیا گارنٹی ہے کہ وہاں سلیکشن کا عمل شفاف ہوگا، کرکٹ بورڈ صرف یہ بتا دے کہ اتنے سارے بیروز گار کرکٹرز کہاں کھپائیں گے؟ عمران خان کو وقت کی نزاکت کا احساس کرنا چاہیے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website