counter easy hit

سعودی تیل کمپنی کا بڑا انکشاف

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کا پاکستان میں تیل وگیس کے ذخائر تلاش کرنے کا فیصلہ، سعودی پیٹرولیم کمپنی آرامکو نے پاکستان میں تیل اورگیس کے کنوؤں کی کھدائی کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دنیا کی سب سے بڑی پیٹرولیم کمپنی آرامکو کے پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے کام کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی کمپنی آرامکو ناصرف پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں آئل ریفائنری تعمیر کرے گی، بلکہ پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے کام میں معاونت فراہم کرے گی۔ آرامکو کی جانب سے گوادر میں 10 سے 12 ارب ڈالرز کی لاگت سے دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری تعمیر کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران باقاعدہ دستخط کیے تھے۔جبکہ اب آرامکو پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام بھی کرے گی۔ سعودی پیٹرولیم کمپنی آرامکو کے حکام نے پاکستان میں تیل اور گیس کے کنوؤں کی کھدائی کے معاہدے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے دنیا میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی آرامکو کے چیئرمین انجینئر امین الناصر نے کہاہے کہ سعودی عرب 2025 تک گیس برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔آرامکو کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کی بدولت کمپنی کی حیثیت ملکی کے بجائے ریجنل کمپنی کی بن جائیگی۔ منصوبے پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ جبکہ واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کی سمندری حدود میں بھی تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت کا کام جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے، جلد ہی اس حوالے سے خوشخبری سنائی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website