counter easy hit

پیرس: ایفل ٹاور پر پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کا کشمیر میں بھارتی جبر واستبداد کیخلاف بھرپور مظاہرہ

پیرس: ایفل ٹاور پر پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کا کشمیر میں بھارتی جبر واستبداد کیخلاف بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں ہر بطقے سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی وسماجی شخصیات،  خواتین سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان سمیت کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت،مظاہرین کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت اور نعرے بازی۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کیمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ جس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی گئی۔ شرکا نے پلے کارڈ اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق اور بھارت کیخلاف نعرے درج تھے۔ شرکا نے عالمی برادری سے پون صدے سے زائد عرصے سے وحشیانہ مظالم کا شکار کشمیری عوام کی بھرپور حمایت اور قانون سازی کا مطالبہ کیا۔   کامیاب مظاہرے پر خصوصی طور پر صاحبزادہ عتیق الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا گیا مظاہرے سے معروف سیاسی وسماجی شخصیات یاسر قدیر، ذوالفقار نگیال ، ماجد چیمہ ، قاری فاروق      اور راجہ مظہر ذمہ واریہ، اصغر برہان اور دیگر نے خطاب بھی کیا۔

کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف مظاہرے کی رپورٹ علی اشفاق بول ٹی وی

Publiée par Qari Farooq Ahmad sur Dimanche 27 janvier 2019