counter easy hit

جشن لالہ موسیٰ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں جاری، چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ سے خصوصی انٹرویو

لالہ موسیٰ (انٹرویو ۔ندیم ڈٓر سے)بلدیہ لالہ موسی ٰ کے 16 ماہ سے بلدیہ لالہ موسیٰ کے ڈویلپمنٹ فنڈ بند ہیں۔جہاں تک سپورٹس ایونٹس کرانے کا سوال ہے۔ لالہ موسیٰ کا جو بجٹ ہے مکمل طور پر اس میں سے کل بجٹ کا 2 فیصد ہم نے سپورٹس کیلئے رکھنے ہوتے ہیں ب  ۔ اسی میں سے ہم جشن لالہ موسیٰ اور دوسرے ایونٹس کرائیں گے۔

اس سلسلے میں ہم مختلف حکمت عملی کے تحت صحافیوں، پولیس، بنکوں اور دوسرے دلچسپی لینے والے محکموں کو بھی شامل کریں گے اور ان کی ہی ٹیمیں بنا کر ہم یہ ایونٹ منعقد کریں گے۔ اس میں فٹ بال، کرکٹ، بیڈمنٹن رسہ کشی وغیرہ شامل کریں گے۔ سپورٹس کے فندڈ میں 2001 سے لے کر میں 8 سال تک سپورٹس کے فنڈز میں سپورٹس پر ہی خرچ کروں گا۔ موجود دورانیہ میں بھی میرا دوسرا سال ہے انشااللہ کھیلوں کے مقابلے جاری رہیں گے۔ اپنے پہلے دوسرے دور کی طرح انشااللہ تیسرے دور میں بھی میں اپنا لائحہ عمل جاری رکھوں گا

میرے ایک ریکارڈ ہے الحمد للہ پچھلے دورانیہ میں بھی میں نے یہ ایونٹس شروع کیے ہیں چونکہ حکومت بھی سپورٹس اور کلچرل قسم کے روائیتی پاکستانی میلوں مثلاً ہارس اینڈ کیٹل شو کو دوبارہ زندہ کرنے کے حوالے سے منصوبے لا رہی ہے اس لئے ہم اس میں پہلے سے زیادہ دلچسپی لیں گے۔ اور حکومت کے ساتھ مل کر بھی جس قدر ہوسکا کھاریاں اور لالہ موسیٰ کے روائتی کھیلوں گھڑ سوار کو ہم آنے والے موسم بہار میں بھر پور طریقے سے منائیں گے۔اس کھیل میں دنیا بھر سے لوگ دیکھنے آتے ہیں

ہم مشاعرے ، سکولوں اور کالجز سطح کے تمام ایونٹس کیلئے بھی پلاننگ بنا رہے ہیں جس کو انشااللہ جاری رکھا جائے گا۔ کھاریاں اور لالہ موسیٰ  کے ہرخاص وعام کیلئے کلچرل اور سپورٹس ایونٹس مرتب کیے جارہے ہیں تاکہ شہری بھرپور طریقے سے اس میں حصہ لیں ۔

جشن لالہ موسیٰ کے تحت ہم تمام ایونٹس کرائیں گے۔ سپورٹس فنڈ کسی اور مقصد کیلئے خرچ نہیں ہوگا۔ یہی اس کو خرچ کرنے کا معیار بھی ہے ۔

Publiée par Abdul Sattar Malik sur Dimanche 27 janvier 2019