بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان اپنے شو ’دس کا دم‘ کے سیزن 3 کے ساتھ بہت جلد ٹیلی ویژن اسکرینز پر واپسی اختیار کررہے ہیں، جس کے پروموز کو شائقین نے بےحد پسند بھی کیا تاہم حال ہی میں اس شو کی پہلی فریق سیٹ پر بےہوش ہوگئیں۔

خاتون کے مطابق ان کے گھر والوں کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ ان کے بیٹے کی تعلیم مکمل کروا سکیں، اور اس ہی گفتگو کے دوران یہ خاتون بےہوش ہوگئیں، جب سلمان خان نے آگے بڑھ کر انہیں سنبھالا۔ تاہم ہوش میں آنے کے بعد اداکار نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ ان کے بیٹے کی تعلیم کی پوری ذمہ داری لیں گے۔ مداح کی بےہوشی کے باعث اس شو کی شوٹنگ بھی کچھ دیر کے لیے منسوخ کی گئی۔ خیال رہے کہ سلمان خان اپنی غیر منافع بخش چیریٹی تنظیم ‘بینگ ہیومن‘ کے تحت کیے جانے والے سماجی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ ان کے شو دس کا دم کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کا پریمیئر 4 جون کو ہوگا، اس شو کی میزبانی سلمان خان کررہے ہیں، جو پیر سے جمعہ تک نشر کیا جائے گا۔








