امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں،وہ بہت سے معاملے میں ٹوئٹ کرنے میں کافی پھرتی بھی دکھاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی خیریت کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تو ان کا نام میلینی لکھ گئے ۔
تھوڑی دیر بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے جلدی سے ٹوئٹ کو تبدیل کیا اور میلانیا کا درست نام لکھ کر دوبارہ ٹوئٹ کردیا ۔








