مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ وقتی مشکلات سے نہیں گھبراتے، نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمات عام انتخابات میں کامیابی کا باعث ہوں گی، حالیہ غیر جانبدارانہ سروے بھی ن لیگ کی کامیابی کی نوید دے رہے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ عمران خان کا 100 دن کا ایجنڈا ان کےتبدیلی کے نعروں جیسا ہے، جوکے پی کے میں 5سال کے دوران کچھ نہ کرسکے، اب وہ نیادھوکا سامنے لائے ہیں۔








