اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر مملکت کو سمری بھجوادی، صدر مملکت کو 24 سے 27 جولائی کی تاریخیں تجویز کر دیں گئیں۔

ہائیکورٹس کی طرف سے فراہم کی گئی فہرستوں کے مطابق جوڈیشل افسران کو عام انتخابات 2018 میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر، ریٹرنگ اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر تعینات کیا جائے گا۔ فہرستوں کی بروقت فراہمی پر الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس ہائیکورٹس کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔








