counter easy hit

ن لیگ کی رکن اسمبلی نادیہ عزیز تحریک انصاف میں شامل

لاہور ; پاکستان مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں سے ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک سو سے زائد ارکان جن کا تعلق مختلف جماعتوں سے تھا، pml member assembly Nadia Aziz join ptiتحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔ سرگودھا پی پی 34 سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی نادیہ عزیز نے بھی ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ۔ نادیہ عزیز سے بنی گالہ میں پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ نادیہ عزیز نے بعد ازاں لاہور میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

انتخابات سے قبل عمران خان نے قومی سطح پر سیاستدانوں کو اپنی چھتری کے نیچے جمع کرنے کی جو مہم چلائی تھی وہ کامیاب رہی۔ کپتان نے اپنی ولولہ انگیز گفتگو اور مستقبل کی دلکش منصوبہ بندی سے انہیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے قائل کر لیا۔ عمران خان نے جس پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے وہ مسلم لیگ ن ہے جس کے 60 سے زائد ارکان نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 ارکان نے عمران خان کے ساتھ چلنے کا عہد کر لیا ہے۔ کپتان کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے جس سے پارٹی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔