پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو شادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ہنی مون کیلئے شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت دے ڈالی۔

ٹوئٹ میں شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ‘ہم بالکل تیار ہیں، آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں۔
پی آئی اے کی جانب سے کیے گئے اس ٹوئٹ پر لوگو ں کی جانب سے ملا جلا در عمل سامنے آیا تاہم ان میں سے ایک دلچسپ ٹوئٹ یہ تھا کہ ’’پہلے اپنے ملک کے لوگوں کو تو وقت پر ان کی منزلوں پر پہنچا دیا جائے، پھر شاہی جوڑے کو مدعو کیا جائے۔‘‘
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟ اس حوالے سے ابھی تک حتمی طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔








