counter easy hit

چین میں 165میٹر کی بلند چٹان پر پہلا آرٹ میوزیم تعمیر

چین میں 165میٹر کی بلند چٹان پر پہلا آرٹ میوزیم تعمیر کردیا گیا ہے جسے جلد ہی عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

Build the first art museum at a height of 165 meters high in Chinaتفصیلات کے مطابق لائم اسٹون گیلری کے نام سے بناگیا یہ میوزیم 2017میں اکتوبر کے مہینے میں تعمیر کیا گیا تھاجسے جلدہی عوام کے لئے کھولا جائے گا۔

شیشوں سے بنی یہ دلچسپ عمارت نیچے سے دیکھنے میں ہوا میں معلق نظر آتی ہے جس کا دلچسپ نظارہ دیکھنے والوں کو حیران کردیتا ہے۔

اس میوزیم میں ایک نمائشی ہال، ایک کانفرنس روم اور دیگر سروس ایریاز بنائے گئے ہیں جہاں آکر لوگ تفریح کے ساتھ کئی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔