ساہیوال: ساہیوال میں گورنر پنجاب رفیق احمد رجوآنہ کی بیٹی کی گاڑی کو یوسف والا کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثہ میں گورنر پنجاب کی بیٹی انعم اور فلپائنی شہری فاطمہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد جانے کی اجازت مل گئیـ

یہاں پر یہ بات قابل افسوس ھے کہ صاحب اقتدار کی بیٹی کی بی ایم ڈبلیو کو ڈرائیور نے جی ٹی روڈ پر لاک کیا اور چلتا بنا ۔عینی شاھدین کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے ڈرائیور کی غلطی سے حادثہ پیش آیا پولیس نے تاحال کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کی ۔








