counter easy hit

اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد

اسلام آباد: تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے دو خودکش جیکٹس سمیت دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

Big plan for terrorism has failed, explocives suicide jackets and explosives in Islamabadاسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے 2 خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی دونوں جیکٹس کا وزن تقریباً 6 سے 8 کلوگرام ہے جب کہ جیکٹس کے ساتھ 5 دستی بم، 2 پستول، 106 راؤنڈ، 2 بال بیرنگ اور فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے کر علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔