فوٹو: فائل)بیونس آئرس: ارجنٹائن پولیس نے گودام سے پُراسرار طور پر غائب ہونے والی 540 کلوگرام بھنگ (میریجوانا) کا الزام چوہوں پر دھر دیا ہے۔

عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں سابق پولیس کمشنر جاویئر اسپیشیا اور دیگر پولیس اہلکاروں نے کہا کہ چوہوں نے منشیات کھالی ہیں تاہم فرانزک ماہرین نے پولیس افسران کے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چوہوں نے منشیات کی اتنی بڑی مقدار کھالی ہوتی تو ان کی لاشیں گودام سے ضرور ملتیں۔ عدالت نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 4 مئی تک کےلیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بیونس آئرس کے مذکورہ گودام میں گزشتہ دو سال کے دوران 6,000 کلوگرام بھنگ رکھوائی کی گئی تھی تاہم سابق کمشنر جاویئر کے بعد عہدہ سنبھالنے والے کمشنر ایمیلیو پورٹیرو نے گودام کے ریکارڈ (6000 کلوگرام) کے برخلاف 5460 بھنگ موجود ہونے اور 540 کلوگرام بھنگ غائب ہونے کا مقدمہ سابق کمشنر سمیت 8 اہلکاروں کے خلاف درج کرایا تھا۔








