اسلام آباد: نیپرا نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کےالیکٹرک کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی 11 سے 13 اپریل تک کراچی کا دورہ کرے گی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی عوامی شکایات کا جائزہ لے گی۔








