نورکروس: امریکی ریاست جارجیا میں ماں نے اپنے کم سن بچوں کو خدا کا یقین دلانے کےلیے اپنی کار کھمبے سے ٹکرادی، پولیس نے ماں کو جیل بھیج کر بچے دادا دادی کے حوالے کردیئے۔

اس موقع پر بچوں کے بیانات سے بھی خاتون کے بیان کی تصدیق ہوگئی۔ خاتون نے گاڑی ٹکرانے سے قبل بچوں کو ہدایت دے کر سیٹ بیلٹس بندھوائیں اور اس کے بعد بچوں کو بتاتے ہوئے پول کو ٹکر دے ماری تھی۔ خاتون کے اس بیان پر پولیس نے انہیں جائے حادثہ سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور بچوں کو ان کے دادا دادی کے حوالے کردیا۔ خاتون پر بچوں کی حفاظت نہ کرنے کی فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ ان کی ضمانت کے عوض 22 ہزار ڈالر کی رقم متعین کی گئی ہے۔








