counter easy hit

اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس، شریک ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے کل تک ملتوی کردی گئی، شریک ملزمان پر ایک بار پھر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔

NAB reference against Ishaq Dar individual crime could not be indicted on co-accusedاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ اسحاق ڈار کے تینوں شریک ملزمان نیشنل بینک کے صدر سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کئے بغیر ہی سماعت بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ملتوی کردی، تینوں ملزمان پر فردجرم اب بدھ کو عائد کی جائے گی۔