counter easy hit

سیالکوٹ:پسند کی شادی پر تشدد، 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج ، 6 گرفتار

سیالکوٹ……سیالکوٹ میں پسند کی شادی پر لڑکی کے رشتے داروں کا لڑکے کے بہن اور بہنوئی پر تشدد کے واقعہ کے خلاف پولیس نے SIALKOTlovebirdfamilytorturedcase_12-10-2015_206891_l. [downloaded with 1stBrowser]8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔واقعہ گزشتہ روز سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کے گھر پر حملہ کرکے بہن اور بہنوئی کو گھر سے نکال کر منہ کالا کیا ، علاقے میں گھومایا اور کھمبے سے باندھ کر تشددکرتے رہے ۔پولیس نے لڑکی کے اغواء کے مقدمہ میں نامزد خاتون اور اس کے شوہر کو حفاظت میں لے لیا ۔ تشدد ، منہ کالے کرنے اور انسانی تذلیل پر8افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔