counter easy hit

عمران خان دو روزہ دورے پر جمعہ کو بھارت جائیں گے

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دو روزہ دورے پر جمعہ کو بھارت جائیں گے ، پاک بھارت تعلقات کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھارت کے دو روزہ دورے پر کل نئی دہلی روانہ ہوں گے۔ عمران خان ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف پاک بھارت تعلقات کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ عمران خان ہفتہ بارہ دسمبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔