counter easy hit

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 7 شرپسند گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

7 militants

7 militants

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سات شرپسند گرفتار کر لئے گئے، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
کوئٹہ: (یس اُردو) ایف سی ترجمان کے مطابق بارکھان کے علاقے داد شاہ میں کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران راکٹ لانچرز، 4 آر پی جی راکٹ، 2 کلو گرام دھماکا خیز مواد اور ایک بارودی سرنگ کو تحویل میں لیا گیا۔ قلات میں ایک اور کارروائی کے دوران 4 شرپسند گرفتارکر لئے گئے۔ پنجگور کے علاقے خدابان سے بھی 3 شرپسند گرفتار کئے گئے۔