counter easy hit

چودھری نثار بینرز لگوا کر خود وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں: لطیف کھوسہ

 Latif Khosa

Latif Khosa

پیپلز پارٹی کے رہنماء لطیف کھوسہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی پر خوب برسے، کہتے ہیں صوبائی خود مختاری میں وزیر داخلہ مداخلت نہیں کر سکتے، چودھری نثار بینرز لگوا کر خود وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔
دبئی: (یس اُردو) پیپلز پارٹی کے دبئی میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی خود مختاری میں وزیر داخلہ مداخلت نہیں کر سکتے، چودھری نثار صبر کریں، بار بار دھمکیاں نہ دیا کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ پنجاب میں رینجرز کیوں تعینات نہیں کی جاتی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء لطیف کھوسہ نے الزام لگایا کہ چودھری نثار بینرز لگوا کر خود وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات نہیں ہوئے، شفاف الیکشن نہ ہونے دینا مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز بن چکا ہے، پاناما لیکس کو منطقی انجام تک لیکر جائیں گے، اس پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔