counter easy hit

پیرس کے چڑیا گھر سے 52 بندر بھاگ نکلنے

نامور ہالی و ڈ فلم پلینٹ آف ایپس میں ذہین بندر اپنے ساتھیوں کو لے کر فرار ہو جاتا ہے اور شہر پر قبضے کا منصوبہ تیارکرتا ہے۔

52 monkeys runaway from the Paris zooپیرس کے چڑیا گھر کے یہ بندر بھی شاید اسی فلم سے متاثر ہیں جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ چڑیا گھر میں اپنے انکلوژر سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جس سے چڑیا گھر انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور فوری طور پر چڑیا گھر کو خالی کروا لیا گیا اور بندروں کی تلاش شروع کردی۔ اپنے انکلوژر سے فرار ہونیوالے 52 بندروں میں سے اکثر کو تو قابو کرلیا جبکہ کچھ کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔