خطرناک اور دشوار گزار راستوں پر ڈرائیونگ کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں اکثر افراد مہارت میں کمی کے باعث نہ صرف اپنی گاڑی تباہ کر بیٹھتے ہیں بلکہ اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں۔

چند سیکنڈ میں یہ خطرناک کارنامہ انجام دینے کے دوران نہ تو جیپ عمودی راستے پر اُلتی نہ لڑکھڑائی اور نہ ہی ڈرائیور کے قابو سے باہر نکلی۔ ڈرائیور کی مہارت اور ایڈونچر سے بھرپور یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اب تک لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے جس پر جہاں کچھ لوگ ڈرائیور کو سراہ رہے ہیں وہیں کچھ اس کارنامے پر بے یقین ہیں کہ آیا یہ واقعی حقیقت ہے یا ایڈٹنگ کا کمال۔








