counter easy hit

سائبیریا سے 4 ہزار سال پرانا کھلونا دریافت

4 year old toy discovered in Siberia

4 year old toy discovered in Siberia

ماہرین آثار قدیمہ نے سائبیریا سے 4 ہزار سال پرانا ایک کھلونا دریافت کیا ہے، جو آج بھی درست حالت میں ہے۔ بھالو کی شکل کے اس جھنجھنے سے اب بھی آواز آ رہی ہے۔

نوواسبیرسک:  غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صوبے سائبیریا میں مٹی سے بنایا گیا ایک ایسا کھلونا دریافت ہوا ہے جو کم از کم 4 ہزار سال پرانا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھالو کی شکل کے اس جھنجھنے کو حرکت دی جائے تو اس سے اب بھی آواز پیدا ہوتی ہے۔ اس کھلونے کی کھوج لگانے والے ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس کا شمار دنیا کے قدیم ترین کھلونوں میں ہوتا ہے۔ کھلونے پر تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس کا تعلق 2500 سے 800 قبل مسیح کے عہد سے ہے۔ نوواسبیرسک کے ماہر آثار قدیمہ کے مطابق مٹی سے بنا ہوا یہ کھلونا اندر سے کھوکھلا ہے جس میں چھوٹے چھوٹے کنکر بھرے گئے ہیں۔ اس کھلونے کو حرکت دینے سے یہ کنکر آواز پیدا کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website