counter easy hit

ارم شہزادی کا وکھرا انداز، سرعام ہوائی فائرنگ

Princess style form separate, publicly firing

Princess style form separate, publicly firing

لودھراں میں سرائیکی گلوکارہ ارم شہزادی کا وکھرا انداز، شادی کی تقریب میں سرعام ہوائی فائرنگ کرتی رہیں۔ فوٹیج نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ میڈیا پر خبر آنے کے بعد پولیس بھی تحقیقات میں لگ گئی۔

 لودھراں:  سرائیکی گلوکارہ ارم شہزادی نے شادی کی تقریب میں سر عام ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ نے دونوں ہاتھوں میں پستول تھام کر خوب رنگ جمایا۔ معاملہ میڈیا پر آیا تو پولیس کو بھی ہوش آ گیا۔ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے کہ یہ فوٹیج کہاں اور شادی کی کس تقریب کے دوران فلمائی گئی تھی؟ پولیس کا کہنا ہے کہ سراغ ملا تو کارروائی ضرور کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website