counter easy hit

فنکار سرحدوں کا نہیں پرستاروں کی محبت کا محتاج ہوتا ہے ،استاد حامد علی خان

Musical Night Birmingham United Kingdom

Musical Night Birmingham United Kingdom

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) فنکار سرحدوں کا نہیں پرستاروں کی محبت اور داد کا محتاج ہوتا ہے ، دنیا بھر میں سفر کے باوجود کسی بھی ملک میں بیگانہ پن محسوس نہیں ہوتاہر چا ہنے والا اپنا ہمسفر ہے ہندو ہو یا مسلم ہمارا کسی سے کوئی بیر نہیں ، ہمارا فن ہمیں دوسروں سے محبت اور دوستی کا احساس پیدا کرتا ہے بلا امتیاز ہر مذہب کا ماننے والا ہما رے لیے قابل عزت و احترام ہے ، موسیقی کو سمجھنے کے لیے سب سے پہلا اصول ہی یہی ہے اپنے سننے اور چا ہنے والوں سے محبت کی جا ئے فنکا ر کا کوئی دھرم اور فرقہ نہیں ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر پاکستان میں غزل گائیکی میں نامور فنکار استاد حامد علی خان نے یہا ں مقامی ہال میں اپنے نام منعقدہ ایک حسین شام میں پرفارمنس کے دوران کیا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ریڈیو پرزنٹراکرام مرزا نے سرانجام دیے جبکہ اس حسین شام کو سجا نے میں جن تنظیما ت اور اداروں نے تعاون کیا ان میں برٹ ایشیاء ، امبر ریڈیو ، پنجیری پروڈکشن ، ایس سی اے ای ، روڈ ٹو جنت ، یو کے ٹائمز ، ایسٹ اینڈ،بیسٹ ویسٹرن ، میٹریکس ری لوڈڈ،کمیو نیکیشن اور دیگر شامل ہیں اس موقع پر استا د حامد علی خان کے علاوہ جس وہرا اور محمد یوسف نے بھی محمد رفیع کی آواز میں اپنے فن کا مظا ہر ہ کیا جبکہ ممبر برطانوی پارلیمینٹ خالد محمود ،سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر عبد الرشید چو ہدری ،کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر بشارت داد،عطاء الحق چیف ایڈیٹر یو کے ٹا ئمزلندن، عرفان سلطان ، دیویندر پرساد ، ڈاکٹر چترا ، رمیش الیگزینڈر ، شگفتہ حامد خان، ڈا کٹر عبد الباسط ، گورمیج سنگھ ، ناہید نیازی ، چو ہدری اسلم وسن ، شمع جنجوعہ ، محمد ایوب ایم بی ای ، سلمیٰ شوکت ،پریا سنگھ، سریہ خاتون، معین قاضی ، زرینہ ، شازیہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔استاد حامد علی خان نے کہاکہ برمنگھم میں پہلی دفع پرفامنس کرکے دلی مسرت محسوس ہوئی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان ہو بھا رت یا برطانیہ فنکار کے لیے کوئی بھی سرحد رکاوٹ کا باعث نہیں ہو نی چاہیے بلکہ وسعت قلبی اور نظری سے ہر دیس کو ہی اپنا دیس سمجھنا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ اپنے ہم وطنوں نے جس قدر محبتوں اور چا ہتوں سے نوازا ہے ہمیشہ یا د رہے گا ۔ انہو ں نے با العموم تمام کمیونٹیز اور با الخصوص پاکستانی کمیونٹی کو اپنا پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ پردیس میں رہنے والے پاکستانیوں کو چاہیے کہ اپنے ملک کی ثقافت روایات اور تہذیب و تمدن کو خود اپناتے ہو ئے اپنی آنے والی نسلوں میں بھی متعارف کرواتے رہیں تاکہ برطانیہ یو رپ اور دیگر ممالک میں بسنے والی نوجوان نسل کو بھی اپنے وطن عزیز کی محبت اور اہمیت کا احساس بیدار رہے ۔ انہو ں نے کہاکہ انسانیت کے ناطے ہمیں ہر ایک سے عزت و احترام اور پیار سے پیش آنا چا ہیے تاکہ تمام دوسری قوموں کے دلوں میں پاکستانی قوم کی محبت اور عزت و احترام اجا گر کی جاسکے ۔ انہو ں نے کہاکہ تا رکین وطن اپنے ملک کے بلا تنخواہ سفیر ہیں جن کا ہر ایک عمل ملک کی نیک نامی یا بدنامی کا باعث بننے میں اہمیت کا حامل ہے ۔ تقریب کے شرکاء نے فنکار استاد حامد علی خان کے فن سے محظوظ ہو تے ہو ئے بے حد سراہا ۔