counter easy hit

سرگودھا میں 3کیبل آپریٹرز کے دفاتر سیل

3 cable operators offices Seal

3 cable operators offices Seal

سرگودھا……سرگودھا میں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تین کیبل آپریٹروں کے دفاتر ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کردیئے۔ صدر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن سرگودھا شفیق ڈوگر کا کہنا ہے کہ سیل کیے گئے دفاتر نہ کھولے گئے تو کیبل پر نشریات بند کردی جائیں گی۔کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا کے صدر شفیق ڈوگر نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے بتا یا کہ پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے بھاری ٹیکس عائد کرکے بغیر کسی نوٹس کے سرگودھا کے تین کیبل آپریٹروں کے دفاتر سیل کرکے زیادتی کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عائد کردہ ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے،کیبل آپریٹر ز خاموش ہوکر بیٹھ جائیں گے، ہم طاقت ور نہیں ہیں، ایک طاقت تو ہمارے پاس ہے جس کا استعمال کرکے ہم سوئچ آف کردیں گے۔پنجاب رینیو اتھارٹی سرگودھا کے ریجنل ڈائریکٹر اسد الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے کیبل آپریٹروں کو پہلے نوٹس دیے گئے، نوٹس کے باوجود ٹیکس نہیں دیا گیا جس پر تین کیبل آپریٹروں کے دفاتر سیل کرنا پڑے۔