counter easy hit

خیبر پختون خوا کی پہلی صنعتی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

KP was the first industrial policy

KP was the first industrial policy

اسلام آباد…….وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 2018 ءسے پہلے بننے والی صنعتوں کو انکم ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے گی، انہوں نے سال 2016 کیلئے صنعتی پالیسی کا اعلان بھی کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا، صنعت کاروں کو سہولتیں دینے اور بجلی کے ہائیڈل پاور منصوبوں کی نوید بھی سنائی،لیکن یہ ساری تقریب پشاور میں نہیں اسلام آباد میں رکھی گئی۔صنعتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے میں اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے جائیں گے،2016 ءکے بعد بننے والی صنعتوں کی زمین کی خریداری پر25 فیصد رعایت دی جائے گی،کراچی سے صنعتوں کے لئے منگوائے جانے والے سامان کا 25 فیصد کرایہ صوبائی حکومت دے گی۔
انہوں نے بتایا کہ صنعتی پالیسی کے تحت صوبے میں ہائیڈل سے 25 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح صوبائی حکومت کو شفافیت میرٹ اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خیبرپختونخوا کو بہت فائدہ ہوگا۔