counter easy hit

نئے سال سےپیٹرول 2 روپے 17 پیسے مہنگا ہونے کا امکان

New Year sypytrul 2 per 17 liter likely

New Year sypytrul 2 per 17 liter likely

اسلام آباد……نئے سال سے پٹرول 2روپے 17پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل 5روپے 93پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکاہے، اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔اوگرا ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2016ءسے پٹرول کی قیمت 2روپے 17پیسے اضافے کے ساتھ 78روپے 43پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت 5روپے 93پیسے کمی کے ساتھ 77روپے 86پیسے ہوجائےگی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت 7روپے 92پیسے کمی کے ساتھ 48روپے 25 فی لٹر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں فی لٹر 4روپے 33پیسے کمی کاامکان ہے، اس کی نئی قیمت 76روپے 31پیسے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔8روپے 29پیسے کمی کے ساتھ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 44روپے94پیسے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رودبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔