counter easy hit

عید الفطر کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلا م آباد: محکمہ موسمیات نے عیدالفطر پر موسم کے حوالے سے اہم خبر سنا دی ہے جس کے مطابق عیدالفطر کے دنوں میں ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گااور درجہ حرارت میں کمی واقع ہو جائے گی ، تاہم عیدالفطر پر خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے سے قبل پاکستانیوں کو شدید گرمی کو بھی برداشت کرنا ہوگا۔

How will the weather remain in Eid ul-Fitr days?تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ جون کے پہلے دو ہفتوںمیں شمالی علاقوں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی پڑے گی اور درجہ حرارت دو سے تین درجے اضافہ ہو جائےگا تاہم دوسرے ہفتے کے اختتام کے بعد ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گاجس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی اور موسم خوشگوار ہو جائے گااور عیدالفطر کے دنوں میں ہوگا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد محمود ملک نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں جڑواں شہروں سمیت ملک میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو جائے گا،ان کا کہناتھا کہ رواں سال مئی کے مہینے میںموہنجوڈرو، جیکب آباد،دادو اور تربت میں سب سے زیادہ51 سینٹی گریڈ جبکہ لاڑکانہ، سکھر اور دونوں علاقے میں 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ درجہ حرارت میں فرق کی وجہ سے امید ہے کہ جون کے درمیان میں ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا،جس میں موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہو جائے گی۔جبکہ دوسری جانب آج محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب اور بالائی سندھ میں آج شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور آئندہ چند روز ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اندرون سندھ ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان جب کہ مشرقی بلوچستان میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب اور بالائی سندھ میں آج شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا اور آئندہ چند روز ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان جب کہ مشرقی بلوچستان میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔